اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

راجن پور پولیس کے کانسٹیبل توصیف احمد شہید کے اہل خانہ کو گھر دے دیا گیا

09 Sep 2024
09 Sep 2024

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے سرگرم ہیں۔

فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر دے دیا، راجن پور پولیس کے کانسٹیبل توصیف احمد شہید کے اہل خانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا۔

شہید کے اہل خانہ کو ان کی پسند کے مطابق ایگزیکٹو ولاز ملتان میں تمام سہولیات سے آراستہ 5 مرلے کا گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔

کانسٹیبل توصیف احمد نے اگست 2023 میں تھانہ حاجی پور کی حدود میں 3 خطرناک ڈکیتوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا، آئی جی پنجاب کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہل خانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کانسٹیبل توصیف احمد نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خطرناک ملزموں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے