اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیڈریشنز کیلئے این او سی کے حصول کی شرائط مزید سخت

07 Sep 2024
07 Sep 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے فیڈریشنز کو ایونٹس میں شرکت کیلئے این او سی حاصل کرنے کے عمل میں مزید سخت شرائط عائد کر دیں۔

پی ایس بی کی نئی ہدایات کے مطابق فیڈریشنز کو این او سی حاصل کرتے وقت منتخب کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی، فیڈریشنز کو کھلاڑیوں کی پروفائلز میں یہ واضح کرنا ہوگا کہ ان کا انتخاب کس بنیاد پر کیا گیا ہے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے مطابق فیڈریشنز کو یہ بھی تصدیق کرنا ہوگی کہ کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل طور پر میرٹ پر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فیڈریشنز کو ایونٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تفصیلی جائزہ رپورٹ بھی جمع کرانا ہوگی۔

پی ایس بی کے مطابق ان اقدامات کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ سپورٹس فیڈریشنز کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے