اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

7 ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے: مریم نواز

07 Sep 2024
07 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 7 ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے۔

یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں، آج پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے، پاک فضائیہ کے شاہین صفت پائلٹ ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں ایک منٹ کے دوران 5 بھارتی طیارے تباہ کر کے ریکارڈ بنا دیا، راشد منہاس شہید نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی داستان رقم کی۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کا ناقابل فراموش کردار دفاعی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات و بہادری پر فخر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے