اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فہد مصطفی ٰ اداکار نہ بنتے تو کیا کام کرتے ؟پروڈیوسر و میزبان نے حیران کن بات کہہ دی

06 Sep 2024
06 Sep 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ اگر وہ اداکاری کی دنیا میں قدم نہ رکھتے تو والد کے کہنے پر بریانی بیچ رہے ہوتے ۔

تفصیلات کےمطابق فہد مصطفیٰ نے  ایک پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں میزبان نے اُن سے سوال کیا تھا کہ اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو پھر اُن کا پیشہ کیا ہوتا؟اس سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے کہا کہ اگر میں شوبز انڈسٹری میں قدم نہیں رکھتا تو میرے والد صاحب مجھے بریانی کی دُکان یا پھر کوئی ہوٹل کھول کر دے دیتے۔

فہد مصطفیٰ نے کہا کہ اداکار فیضان شیخ کی اہلیہ و اداکارہ ماہم عامر کے والدین اور میرے والدین آپس میں بہت اچھے دوست ہیں، ماہم عامر کے والدین کا بریانی کا کاروبارہے جو اب ماہم بھی چلا رہی ہیں۔اداکار نے کہا کہ مجھے یاد ہے شوبز میں آنے سے قبل، ایک بار میرے والد مجھے ماہم عامر کے گھر لے گئے تھے جہاں ماہم کی والدہ نے مجھے بریانی کا کاروبار چلانے کا طریقہ بتایا۔

اداکار کی بات سُن کر میزبان نے سوال کیا کہ اگر آپ بریانی بیچ رہے ہوتے تو کیا آپ کی بریانی میں آلو ہوتا؟ جس پر فہد مصطفیٰ نے کہا کہ مجھے بریانی میں تو آلو کا علم نہیں لیکن ہاں میری زندگی ضرور آلو بن چکی ہوتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے