04 Sep 2024
(لاہورنیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 1200 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 22 ہزار 994 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر کم ہوکر 2481 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالرز کی کمی سے 2498 ڈالرز ہوگئی تھی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔