(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں معمولی اضافہ ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 73 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 356 پوائنٹس پر بند ہوا، آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 394 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 660 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 997 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ حصص بازار میں 43 کروڑ شیئرز کے سودے 12.25 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ارب روپے اضافے سے 10 ہزار 430 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 7 پیسےبڑھا ہے، اس اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 77 پیسے پر پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 6 پیسے اضافے کے ساتھ 278 روپے 70 پیسے پر بند ہوا تھا۔