اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سبز مصالحہ جات اور موسمی سبزیاں بدستور پہنچ سے دور

04 Sep 2024
04 Sep 2024

(لاہور نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام ریلیف کے منتظر ہیں، سبز مصالحہ جات اور موسمی سبزیاں بدستور پہنچ سے دور ہیں۔

انتظامیہ پرچون بازاروں میں سرکاری نرخ ناموں پر بھی عمل درآمد نہ کروا سکی، سبزی منڈیوں، پوش علاقوں اور گلی محلوں میں اشیاء کے الگ الگ ریٹ مقرر ہیں۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیوں کے دام مزید بڑھا دئیے گئے، پرچون میں پیاز 160 روپے، لہسن چائنہ 600 روپے، لیموں دیسی 760 روپے فی کلو تک ہیں، کھیرا 140 روپے، پھول گوبھی 150 اور گھیا کدو 140 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے۔

پھلوں میں سیب 500 روپے اور آم 350 روپے فی کلو فروخت کئے جا رہے ہیں، کیلے 200 روپے فی درجن تک دستیاب ہیں۔

پرچون بازاروں میں آئے خریداروں کا کہنا ہے کہ کوئی چیز بھی سستی نہیں رہی، بچوں کا پیٹ پالنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔

دوسری جانب برائلر گوشت کی فی کلو سرکاری قیمت 10 روپے کمی کے بعد بھی 552 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، فارمی انڈے 301 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے