اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کااعلان

03 Sep 2024
03 Sep 2024

( لاہور نیوز) بی این پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کااعلان کر دیا۔

سردار اختر مینگل  کا کہنا تھا کہ میں آج استعفی کا اعلان کرتا ہوں، میں اپنے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کرسکا65  ہزار لوگ مجھ سے ناراض ہونگے لیکن میں ان سب سے معافی مانگتا ہوں ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما نے کہا کہ  بلوچستان کے معاملے پر لوگوں کی دلچسپی نہیں ، جب بھی اس مسئلے پر بات چیت کرو بلیک آؤٹ ہوجاتا ہے،  اس سیاست سے بہتر ہے کہ میں پکوڑے کی دکان کھول لوں ، یہ اسمبلی ہماری آواز نہیں سنتی تو اس میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔

سردار اختر مینگل نے کہاکہ یہاں پر لوگ اپنے حق کے لئے آواز اٹھاتے ہیں تو ان کو بھی نہیں بولنے دیا جاتا، آج جو آئین کی بات کر رہے ہیں وہ کہتے ہیں آئین کے مطابق بات کرے گا ان سے بات کریں گے، کیا اسمبلی آئین کے مطابق نہیں؟ ہم تو اسمبلی میں بات کر رہے تھے۔

انہوں نےکہا کہ ہمیں اسمبلی میں بات نہیں کرنے دیتے، ایپکس کمیٹی کی میٹنگ کوئٹہ میں بلائی گئی، ہمیں بھی دعوت دی گئی، 75 سالوں میں ہم آپ کو سمجھا رہے ہیں لیکن آپ کو سمجھ نہیں آ رہا، بلوچستان کے حالات کی نشاندہی میں کئی سال پہلے کر چکا ہوں لیکن کسی کو پرواہ نہیں۔

سردار اختر مینگل کاکہنا تھا کہ اداروں سے اور سیاسی جماعتوں سے میں مایوس ہو چکا ہوں، محمود خان اچکزئی اس امید سے ہیں کہ شاید ان کو اس پارلیمنٹ سے ان کو کچھ ملے گا، ہم نے اس ملک کے ہر ادارے کے دروازے کھٹکھٹائے لیکن ہماری بات نہ سنی گئی۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم کہاں جائیں اور کس کا دروازہ بجائیں، آئین کے بنانے والے نا خود کو بچا سکے نا آئین کو بچا سکے، 4 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے تو اختر مینگل کے پاس آجائے ہیں جب ضرورت ہوتی ہے تو محمود خان اچکزئی کو تحفظ آئین کا چئیرمین بنا دیا جاتا ہے، آج ہم یہاں کھڑے ہیں لیکن ہماری آواز ہی نہیں سنی جا رہی۔

واضح رہے کہ سردار اختر مینگل این اے 256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے