اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آمدن میں شارٹ فال، وزیر اعظم ایف بی آر کی کارکردگی سے نالاں

03 Sep 2024
03 Sep 2024

(مدثر علی رانا) آمدن میں شارٹ فال ہونے سے وزیر اعظم شہباز شریف ایف بی آر کی کارکردگی سے نالاں ہیں اور چیئرمین ایف بی آر کو مرضی کی ٹیم مقرر کرنے کا گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے بورڈ ممبران تبدیل کئے جانے کا امکان ہے، ان لینڈ ریونیو آپریشنز، ممبر کسٹم آپریشنز، ممبر کسٹم پالیسی ونگ و دیگر کی تبدیلی کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبر کسٹم آپریشنز کو تبدیل کر دیا گیا ہے، اشہد جواد کی جگہ جنید جلیل کو تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر  کے مطابق تقریباً 100 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ایف بی آر کو سخت ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہے کچھ کریں آئندہ ماہ آمدن میں شارٹ فال نظر نہ آئے، ممبر بدلیں یا ٹیکس نیٹ بڑھائیں مگر ہدف حاصل کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد چیئرمین ایف بی آر اپنی ٹیم تیار کرنے میں مصروف ہیں، ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز میر بادشاہ خان وزیر کو بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے، ممبر کسٹم پالیسی ثریا احمد بٹ اور ممبر پی آر ایف بی آر کو بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے ممبر کسٹمز پالیسی اور ممبر پی آر دو ماہ بعد دسمبر میں ریٹائر ہو رہے ہیں، رواں ماہ ستمبر کے دوران تقریباً 1220 ارب روپے کا ریونیو ہدف حاصل کرنا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے