اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کر کے ملک کو بحرانوں سے نکالا جائے: محمود اچکزئی

02 Sep 2024
02 Sep 2024

(لاہور نیوز ) سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کر کے ملک کو بحرانوں سے نکالا جائے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کے بھائی ہے، ایک دوسرے کو طعنے نہ دیں، کون کس کی گود میں نہیں پلا؟

انہوں نے خواجہ آصف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں، ملک کو بحرانوں سے نکالا جائے، اسٹیبلشمنٹ سمیت سب سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں، نواز شریف کا بیان آیا ہے سب بیٹھ کر بات کریں، آئیں آرمی چیف سمیت ہم سب ملکر بیٹھیں۔

سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہم  نے اسٹیبلشمنٹ سے کہنا ہے آپ ہماری اسٹیبلشمنٹ ہیں، ہماری فوج ہیں، بس ہم کہیں گے کہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف، سنی اتحاد کونسل اور تمام جماعتیں متفق ہیں، ملک میں آئین کی بالادستی  کیلئے مذاکرات کی بات ہوتی ہے تو آپ ایک دوسرے پر چھریاں پھیرتے ہیں، آئیں! مل کر بیٹھیں کہ یہ بدبخت بحران کس طرح آیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے