اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گندم سکینڈل: ایم ڈی پاسکو سمیت 7 ملزمان گرفتار

02 Sep 2024
02 Sep 2024

(لاہور نیوز) ایف آئی اے نے گندم سکینڈل میں ملوث ایم ڈی پاسکو سمیت 7 ملزمان گرفتار کر لیے۔

اینٹی کرپشن سرکل ایف آئی اے لاہور  نے کارروائی کرتے ہوئے پاسکو کی گندم فروخت میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں پر مقدمہ درج کرنے کے بعد سابق ایم ڈی پاسکو سعید احمد نواز، جنرل منیجر کمرشل شاہد ابراہیم اور جنرل منیجر کمرشل عمران نذیر سمیت7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے  نے زونل ہیڈ افتخارالدین، خریدار محمد سعید اور ناصر علی کو بھی حراست میں لیا گیا جبکہ وزیر اعظم انسپکشن کمیشن نے سیلاب سے متاثرہ گندم کے ٹینڈرز میں تحقیقات کا ٹاسک ایف آئی اے کو دیا، سیلاب سے 2022 میں سندھ اور بلوچستان میں پاسکو کی 40 ہزار میٹر ک ٹن گندم متاثر ہوئی۔

ترجمان  نے مزید کہا کہ پاسکو  نے سیلاب سے متاثرہ گندم کی فروخت کیلئے جون 2023 میں ٹینڈر جاری کیا، شرائط کے بر عکس ٹینڈر میں خریداروں کو 10فیصد پر فارمنس گارنٹی کی مد میں غیر قانونی رعایت دی، شرائط میں ردوبدل سے صرف 39ملین روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوئے۔

ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ رولز کے مطابق 276 ملین روپے سرکاری خزانے میں جمع ہونے تھے تاہم ملزمان  نے سرکاری خزانے کو تقریباً 236 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے