اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قابض مافیا نے ہم پر آئی پی پیز کا عذاب مسلط کیا ہے: حافظ نعیم الرحمان

02 Sep 2024
02 Sep 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگا دیا، آئی پی پیز کو سب معاف ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم اس ماہ 50 لاکھ افراد کو اپنی مہم کا ممبر بنائیں گے، ہم کروڑوں کی تعداد میں لوگوں سے رابطہ کریں گے، ہم پورے پاکستان میں مختلف کمیٹیاں قائم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس وقت پاکستان کی مؤثر ترین جماعت ہے، جماعت اسلامی ہی جمہوریت کے پیمانے پر پورا اترتی ہے، باقی وڈیروں، جاگیرداروں اور خاندانوں پر مشتمل پارٹیاں ہیں لیکن جو سب کو جوڑ سکتی ہے وہ جماعت اسلامی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں موجود دشمن کے ایجنٹ اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں، پاکستان کے سیاسی خلا کو پورا کرنے کیلئے جماعت اسلامی کی مہم چل رہی ہے، دیانتدار پارٹی موجود ہے تو اس کا پاکستان کو فائدہ ہے، نوجوان اپنے مستقبل سے مایوس نہ ہوں، میڈیا ورکرز کو وہ مراعات ملنی چاہئیں جو آئین وقانون کے مطابق ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اس نظام میں طاقتوروں ،دولت والوں اور حکمرانوں کی بالادستی ہے، جب وسائل لوگوں پر نہیں لگتے تو نوجوانوں میں مایوسی پھیلتی ہے، پاکستان میں 80 فیصد لوگ 40 سال اور 65 فیصد 25 سال کی عمر  کے ہیں، آپ نے پاکستان سے مایوس ہو کر جانا ہی کیوں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معدنی ذخائر کی کوئی کمی نہیں، سمندر، دریا ، کھیت اور پہاڑ ہیں، نظام پر قابض لیڈر شپ نے نوجوانوں کو مایوس کیا ہے، لوگ یہاں طاقت کے بل بوتے پر فارم 47 پر مسلط ہوتے ہیں، یہ لوگ صحیح طریقے سے پاکستان نہیں چلا سکے، ان کو اپنی شکست اور ناکامی کو تسلیم کرنا ہو گا، ہم نوجوانوں کے ساتھ مل کر حکمران طبقے کو ناکامی کا اعتراف کرنے پر مجبور کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے