02 Sep 2024
(لاہور نیوز) برائلر غریبوں کے بعد متوسط طبقے کی پہنچ سے دور نکلنے لگا، مرغی کا گوشت مزید 3 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔
مرغی کے گوشت کی قیمت 574 روپے مقرر، زندہ برائلر کے دام بھی 2 روپے فی کلو بڑھ گئے، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 301 روپے پر برقرار ہے۔
ادھر سرکاری ریٹ لسٹ میں 8 سبزیاں مزید مہنگی ہو گئیں، ادرک 720 روپے، لہسن 600 روپے، ٹینڈے 260 روپے، میتھی 380 روپے اور آلو 130 روپے فی کلو فروخت کئے جا رہے ہیں۔
پھلوں میں کیلا درجہ اول 220 روپے، درجہ دوم 160 روپے فی درجن میں دستیاب ہے،سیب 500 روپے، آڑو 350 روپے، امرود 200 روپے، آلو بخارہ 450 روپے اور آم چونسہ 380 روپے فی کلو تک بیچا جا ر ہا ہے۔