اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 ستمبر کو ہو گا

02 Sep 2024
02 Sep 2024

(لاہور نیوز) ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 ستمبر کو ہو گا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ماہ ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 4 ستمبر (بروز بدھ) کو اسلام آباد میں ہو گا، اجلاس میں علماء کرام ، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شریک ہوں گے۔

اس حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیز کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ ربیع الاوّل میں اللہ کے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت با سعادت کا جشن منایا جاتا ہے اور ملک بھر میں مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے۔

کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی نصب کئے جاتے ہیں، مختلف مقامات پر درود و سلام کی محافل کا خصوصی اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے