اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

31 Aug 2024
31 Aug 2024

(لاہورنیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی ،اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، پٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.32 روپےکمی کے بعد 262.75 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2.97 روپے فی لیٹر کم ہو کر 154.05 روپے ہوگئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 2.15 روپے فی لیٹر کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے