31 Aug 2024
(لاہورنیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
قومی ایئر لائنز کی انتظامیہ نے ایئرلائن کے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق5 ہزار اضافے کے بعد ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کو 37 ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیا، تنخواہوں میں اضافہ یکم جولائی سے کیا گیا ہے۔