اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رواں سال میں 2480 گینگز کے 5686 ملزمان گرفتار کئے گئے، ترجمان لاہور پولیس

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(لاہور نیوز) ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے رواں سال میں 2480 گینگز کے 5686 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

لاہور پولیس قانون شکن عناصر کے خلاف سرگرم ہے، ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال 5686 ملزمان گرفتار کئے گئے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 310 کاریں، 7934 موٹر سائیکلیں اور 517 دیگر وہیکلز برآمد کی گئیں، اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں اے کیٹیگری کے 3853 اور بی کیٹیگری کے 15753 اشتہاری مجرمان گرفتار ہوئے، مختلف کارروائیوں میں 22114 عدالتی مفرور اور 9116 سابقہ ریکارڈ یافتہ کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا تھا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 7415 مقدمات درج، 7415 ملزمان گرفتار کئے گئے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 105 کلاشنکوف، 457 رائفلیں، 250 گنیں اور 6521 پسٹل برآمد ہوئے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاریاں جرائم کے خاتمے کیلئے ناگزیر ہیں، ڈکیتی اور نوسر بازی میں ملوث گینگز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں، سپروائزری افسران امن عامہ کے اقدامات کی نگرانی کریں۔

بلال صدیق کمیانہ کا مزید کہنا تھا ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش اور ڈالہ کلچر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، محفوظ معاشرے کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے