(لاہور نیوز) سعودیہ نے پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کیلئے سفرحج پر پابندی لگا دی.
سعودی وزارت حج و عمرہ کی مذہبی امور کو حج 2025 سے متعلق جاری ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق موسم سخت ہونے کی بنا پر مختلف بیماریوں کا شکار افراد کا سعودی عرب داخلہ بند ہو گا، 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی۔
ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد سفر حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے، شدید موسم کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفر حج کی اجازت دی جائے گی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق گردہ، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفر حج کی اجازت نہیں ہوگی۔
ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق ڈیمنشیا اور متعدی امراض، ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی کے حامل افراد کو سفر حج کی اجازت نہیں ہو گی، عازمینِ حج کیلئے گردن توڑ بخار، کرونا، موسمی انفلوئنزا اور پولیو ویکسین لگوانا لازم ہو گا۔