اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے سے متعلق کیس: جے یو آئی ف نے مزید وقت مانگ لیا

29 Aug 2024
29 Aug 2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے سے متعلق کیس کی سماعت میں جے یو آئی ف نے مزید وقت مانگ لیا۔

الیکشن کمیشن میں جے یو آئی ف کے انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے سے متعلق کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی، جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت جمعیت علمائے اسلام  نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا ، معاون وکیل نے کہا کہ جے یو آئی ف کے انٹرا پارٹی انتخابات پہلے صوبوں میں ہو رہے ہیں ، صوبوں میں انٹراپارٹی انتخابات کے بعد وفاقی سطح پر ہوں گے، ہم نے متعلقہ ونگ کو درخواست دی ہے کہ تھوڑا ٹائم دیا جائے۔

ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے کہا کہ جے یو آئی ف کے انٹرا پارٹی انتخابات کی مدت 7 جولائی سے مکمل ہو چکی ہے، ٹائم مکمل ہونے پر تنظیمی ڈھانچہ ختم ہو جاتا ہے۔

ممبر خیبرپختونخوا  نے کہا کہ ایک پارٹی کا پہلے بھی تنظیمی ڈھانچہ مکمل ہو چکا ہے، جے یو آئی ف کا تنظیمی ڈھانچہ ختم ہو چکا ہے، ممبر سندھ حکومت نے ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر آ کے دلائل دیں ، الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے