29 Aug 2024
(لاہور نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر جیل روڈ پر 14.4، گلبرگ میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، لکشمی چوک میں 7، اپرمال میں 10، مغلپورہ میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ، تاجپورہ میں 3 ، نشتر ٹاؤن میں 11، چوک ناخدا میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ پانی والا تالاب میں 7، فرخ آباد میں 5.5، گلشن راوی میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ، اقبال ٹاؤن میں 4، سمن آباد میں 5 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن میں 7 اور قرطبہ چوک میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔