اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یاسر نواز کی بہن اداکارہ کیوں نہ بن سکیں؟ حقیقت کھل گئی

29 Aug 2024
29 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایتکار، پروڈیوسر و اداکار یاسر نواز اور دانش نواز کی اکلوتی بہن انزلنا نواز کے شوبز انڈسٹری کا حصہ نہ بننے کی وجہ سامنے آگئی۔

یاسر نواز اور دانش نواز معروف مرحوم اداکار فرید نواز بلوچ کے بیٹے ہیں، ان دونوں بھائیوں نے اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنایا لیکن ان کی اکلوتی بہن انزلنا نواز اور ایک بھائی شوبز سے دور رہے۔

گزشتہ دنوں دانش نواز نے اپنی بہن انزلنا نواز کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی بہن کے شوبز میں نہ آنے کی وجہ بتائی۔

دانش نواز نے کہا کہ ہم چار بہن بھائی ہیں، سب سے بڑے یاسر نواز، دوسرے نمبر پر فراز نواز ہیں جوکہ دانتوں کے ڈاکٹر ہیں، تیسرے نمبر پر میری بہن انزلنا ہیں اور پھر آخر میں میرا نمبر آتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ میرے بھائی فراز نواز نے اپنی مرضی سے ڈاکٹر کے پیشے کا انتخاب کیا جبکہ بہن انزلنا نے بھی خود ہی شوبز میں نہ آنے کا فیصلہ کیا، یہ اُن کا ذاتی فیصلہ تھا، اس کے پیچھے کی وجہ میں خود بھی نہیں جانتا۔

اسی دوران دانش نواز نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر میری بہن شوبز انڈسٹری میں آجاتی تو بالی ووڈ سٹار کرینہ کپور کی جگہ چھین لیتی، اسی وجہ سے ہم نے بہن کو شوبز سے دور رکھا۔

یہ بات سُن کر شو کی میزبان نے دانش نواز سے پوچھا کہ بہن کو شوبز سے دور رکھنے کی کوئی تو وجہ ہوگی؟

اس سوال پر اداکار خاموش رہے لیکن اُن کی بہن نے کہا کہ میرے دونوں بھائی مجھ سے ڈر گئے تھے اور اُنہیں ڈر تھا کہ کہیں اُن کی بہن شوبز میں اُن سے آگے نہ نکل جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے