29 Aug 2024
(ویب ڈیسک) ملک کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی کا اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ نیا گانا ’باری تھانی‘ یوٹیوب پر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔
اداکارہ حدیقہ کیانی کے مداح دنیا بھر میں اس گانے کی ریلیز پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، گانے کو عبداللہ حارث نے ڈائریکٹ کیا ہے اور ہمایوں سعید کی پرفارمنس نے اسے مزید خوبصورت بنا دیا ہے۔
کلاسیکل انداز کی ویڈیوگرافی اور گلوکارہ کی سریلی آواز نے ایک بار پھر مداحوں کو متوجہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ حدیقہ کیانی پاپ اور لوک گلوکاری دونوں میں ماہر ہیں اور ان کے گانے اکثر سپرہٹ ثابت ہوتے ہیں۔