اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیا فرحان سعید بنگلادیش جا رہےہیں؟گلوکار نے وضاحتی بیان دے دیا

28 Aug 2024
28 Aug 2024

(ویب ڈیسک) معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے اپنے بنگلایش کے دورے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

فرحان سعید کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یہ خبر زیرِ گردش تھی کہ گلوکار اگلے ماہ ستمبر میں بنگلادیش جارہے ہیں جہاں وہ اپنے بنگالی مداحوں کے لیے شاندار میوزک کنسرٹ کا انعقاد کریں گے۔یہ خبر سامنے آتے ہی جہاں فرحان سعید کے بنگالی مداح خوشی سے جھوم اُٹھے تو وہیں کئی مداحوں نے گلوکار سے سوال کیا کہ وہ واقعی میں بنگلادیش کے موجودہ حالات کے باوجود بھی یہاں آرہے ہیں؟

تاہم فرحان سعید نے اپنے بنگلادیشی مداحوں کے سوالوں کے جواب دے دیے ہیں، گلوکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ یہ پیغام میرے تمام بنگلادیشی مداحوں کے لیے ہے جو مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا میں ستمبر میں کنسرٹ کے لیے بنگلا دیش آ رہا ہوں؟

گلوکار نے کہا کہ اس سوال کا جواب ہے نہیں، میں بنگلادیش نہیں آرہا، میری تصویر کا استعمال کرکے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، اُن پر یقین نہ کریں۔اُنہوں نے کہا کہ میں جب بھی بنگلا دیش کا دورہ کروں گا تو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس کا اعلان کروں گا۔فرحان سعید نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ براہِ کرم! میرے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر پھیلا دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے