اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

زارا نور عباس نے بیٹی کا چہرہ مداحوں کو کیوں نہیں دکھایا؟اداکارہ نے حقیقت سے پردہ اٹھادیا

28 Aug 2024
28 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی بیٹی نورِ جہاں کا چہرہ نہ دکھانے کی وجہ آخر کار مداحوں کو بتا دی۔

زارا نور عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کی ننھی شہزادی ‘نورِ جہاں’ بھی موجود ہیں لیکن ان تصاویر میں زارا نور نے مداحوں کو اپنی بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بیٹی کے نام جذباتی پیغام تحریر کیا، اُنہوں نے کہا کہ یہ پیغام میری نورِ جہاں کی بیماری کے دنوں کے نام ہے، وہ طبیعت ناسازی کی وجہ سے دیر رات تک جاگتی اور صبح جلدی اُٹھتی، ان دنوں میں میرے لیے سب سے اہم میری بیٹی ہوتی ہے۔

زارا نور عباس نے کہا نورِ جہاں نے مجھے بہادر اور اپنا محافظ بنایا ہے، میں اپنی بیٹی سے اس قدر محبت کرتی ہوں کہ اُس کی خاطر سب کچھ کرلوں گی۔اداکارہ نے بیٹی کا چہرہ نہ دکھانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نورِ جہاں کا چہرہ جلدی نہیں دکھاؤں گی کیونکہ نظر لگ جائے گی لہٰذا تب تک آپ صرف بچی کی اماں کو برداشت کریں۔

واضح رہے کہ رواں سال 27 مارچ کو زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے نورِ جہاں رکھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے