اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ادکارہ حنا خواجہ کا اردوزبان سے ناواقف پاکستانیوں پر افسوس کا اظہار

28 Aug 2024
28 Aug 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے ملک کی قومی زبان اردو سے ناواقف پاکستانیوں پر افسوس کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حنا خواجہ بیات نے سوشل میڈیا کی پوسٹ پر اُردو زبان سے متعلق کمنٹ کیا جس کا اسکرین شاٹ مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔سینئر اداکارہ نے اپنے کمنٹ میں اُن پاکستانیوں پر سخت تنقید کی جو اُردو زبان نہ بولنے اور نہ سمجھے پر بہت فخر کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی شہری کے لیے ضروری ہے کہ وہ برطانوی اور امریکی زبان سیکھنے سے پہلے اردو زبان سے لازمی واقف ہو۔حنا خواجہ بیات نے کہا کہ آپ چاہے کوئی بھی لب و لہجہ اختیار کرلیں، وہ نقلی ہی دکھائی دے گا کیونکہ وہ آپ کی قومی زبان نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ مختلف زبانیں سیکھنے والے لوگوں کو اپنی گرومنگ پر کام کرنے کی ضرورت بھی ہوتی ہے تاکہ وہ درست تلفظ کے ساتھ کوئی بھی زبان بول سکیں۔حنا خواجہ بیات نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ لوگ بڑی ہی آسانی سے فخر کرتے ہوئے یہ کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں اردو نہیں آتی۔

سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ اپنی قومی زبان اور ثقافت چھوڑنے سے اپنی شناخت کھودیں گے، غیروں کی زبان سیکھنے سے پہلے اپنی زبان سے واقف ہونا بہت ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے