اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہمایوں سعید نے سینئر اداکار فردوس جمال کی تنقید پر لب کشائی کردی

28 Aug 2024
28 Aug 2024

(ویب ڈیسک) میگا اسٹار ہمایوں سعید نے سینئر اداکار فردوس جمال کی تنقید پر ردعمل دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق چند روز قبل ایک انٹرویو کے دوران فردوس جمال نے کہا تھا کہ میری نظر میں ہمایوں سعید ایک اچھے اداکار نہیں ہیں، انڈسٹری میں اُن سے بہتر اور باصلاحیت اداکار بھی موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمایوں سعید کو بہت وسائل دیے ہیں، ہمایوں اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، وہ اپنے سے کسی اچھے اداکار کو آگے نہیں آنے دیتے۔

اس تنقید کے بعد یاسر حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ مجھے ہمایوں سعید بہت پسند ہیں، وہ ہماری فلم انڈسٹری کے بڑے اسٹار ہیں لیکن میری نظر میں فردوس جمال صاحب بھی کمال اداکار ہیں۔

اُنہوں نے ٹی وی میزبانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس عُمر میں فردوس جمال کو شوز میں بُلا کر اُن سے خاص قسم کے متنازعہ سوال پوچھنا مناسب بات نہیں ہے۔یاسر حسین کا یہ پیغام جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو وہیں ہمایوں سعید نے بھی یاسر حسین کی اسٹوری اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہاں! یہ پیغام تمام میزبانوں کے لیے ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے