اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایئرہوسٹس سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کا معاملہ، ملزمہ کی ضمانت منظور

28 Aug 2024
28 Aug 2024

(لاہور نیوز) سپیشل کسٹم کورٹ نے لاہور ایئرپورٹ پر ایئرہوسٹس سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کے کیس میں ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی۔

لاہور کی سپیشل کسٹم کورٹ میں ایئرہوسٹس سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی، سپیشل کسٹم کورٹ کے جج رائے یاسین شاہین نے مقدمہ کی سماعت کی۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ سے ملزمہ سے رنگے ہاتھوں غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی، ملزمہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔

بعدازاں عدالت نے غیر ملکی کرنسی برآمدگی کیس میں ایئرہوسٹس ملزمہ آسیہ قربانی کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمہ آسیہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا۔

عدالت نے فیصلے میں ماڈل ایان علی سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا۔

عدالتی فیصلے میں لکھا گیا کہ ملزمہ کے وکیل نے کہا 20 سال سے ایئر ہوسٹس ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے، ایئر ہوسٹس کا 20 سالہ کیریئر میں کوئی کریمنل کیس سامنے نہیں آیا، ملزمہ سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے