اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اعظم خان اور فخر زمان کو سی پی ایل کیلئے این او سی مل گیا

28 Aug 2024
28 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو کیریبئن پریمیئر لیگ ( سی پی ایل) میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور اوپننگ بیٹر فخر زمان کو سی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے، سی پی ایل میں اعظم خان گیانا ایمازون واریئرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ فخر زمان اینٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز کے لیے میدان میں اتریں گے۔

فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کو بھی سی پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے، یہ دونوں کھلاڑی بھی اینٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز کا حصہ ہوں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے