اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گورنر سندھ کیساتھ ارشد ندیم کی معروف ریسٹورٹ آمد، لوگ دیکھ کر حیرت میں مبتلا

28 Aug 2024
28 Aug 2024

(لاہور نیوز) پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کراچی کے معروف ریسٹورنٹ گئے جہاں ان کی تواضع کی گئی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ارشد ندیم کے ہمراہ کراچی کے معروف نہاری ریسٹورنٹ آمد ہوئی جہاں شہریوں نے ان کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

لوگوں نے گورنر سندھ اور ارشد ندیم کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں، ریسٹورنٹ میں ارشد ندیم کی کراچی کی مشہور نہاری سے تواضع کی گئی، جس کی انہوں نے تعریف کی۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے شہریوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگ بہت محبت اور پیار کرنے والے ہیں۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے