(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا برائیڈل فوٹوشوٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے نئی تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔
مذکورہ تصاویر میں عائزہ خان نے گلابی رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کررکھا ہے اور مختلف پوز دیتے ہوئے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا رہی ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے بھاری جیولری کا بھی استعمال کیا ہے جبکہ بالوں کو انہوں نے خوبصورتی سے باندھ رکھا ہے، گہرا میک اپ اور نازک ادائیں اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہیں۔
تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچادی، پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے محبت بھرے کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔