اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اوور بلنگ پر قابو پانے کے احکامات کے بعد لیسکو کے لائن لاسز بڑھ گئے

27 Aug 2024
27 Aug 2024

(لاہور نیوز) اوور بلنگ پر قابو پانے کے احکامات کے بعد لیسکو کے لائن لاسز بڑھ گئے، ریکوری ٹارگٹ پورا کرنا بھی ممکن نہیں رہا۔

اوور بلنگ کے خلاف مہم  نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کا بھی پول کھول دیا، بجلی چوری کے باعث لائن لاسز بڑھنے سے ریکوری ٹارگٹ پورا کرنا ممکن نہیں رہا، ذرائع کے مطابق چوری ہونے والے یونٹس دیگر صارفین میں تقسیم کر دیئے جاتے ہیں، نقصان کی شرح نیپرا کو بتائے بغیر نصف صارفین پر ڈال دی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اضافی یونٹس کی منتقلی رکوانے میں کردار ادا کیا، ایک ارب کے قریب بجلی کے یونٹس کی واپسی کی ایڈجسٹمنٹ بھی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ڈیسکوز کے ماہانہ اور سالانہ اہداف نیچے آ گئے، بجلی چوری پہلے 11 فیصد تھی، اب تمام ڈیسکوز میں بڑھ کر 18 فیصد ہو چکی ہے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے بجلی چوری پہلے بھی کی جا رہی تھی، لائن لاسز کے اور بھی اسباب ہیں، متعدد فیکٹریاں بند اور سولر لگنے سے بجلی ضائع ہو رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے