اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چند لوگ استعمال کر کے بلوچستان میں افراتفری پھیلائی جا رہی ہے: اسحاق ڈار

27 Aug 2024
27 Aug 2024

(لاہور نیوز) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چند لوگ استعمال کر کے بلوچستان میں افراتفری پھیلائی جا رہی ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اسحاق ڈار کو مائیک دینے پر اپوزیشن  نے شدید نعرے بازی کی، جس پر اسحاق ڈار  نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ایوان چلانے کا، ان کو ایوان چلانے کا طریقہ سکھائیں۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جو کچھ ہوا اس سے ہر شخص کا دل رنجیدہ ہے، بلوچستان حکومت وفاق کے ساتھ مکمل رابطےمیں ہے، کچھ لوگوں کو استعمال کر کے ایک صوبے میں افراتفری پھیلائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ریاست پاکستان کو تسلیم کرتے ہیں ان سے مذاکرات ہو سکتے ہیں، جو ناراضی کے نام پر پہاڑوں پر چڑھ کر شہریوں کو قتل کر رہے ہیں، اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم چند روز میں بلوچستان کا دورہ کریں گے، دہشت گردی اور معاشی مسائل پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے، ہمیں باتوں کے بجائے حل کی طرف جانا ہو گا، آئیں اس مسئلے پر ملکر سوچیں، دشمن چاہتا ہے پاکستان معاشی قوت نہ بنے۔

نائب وزیر اعظم  نے اجلاس میں تجویز دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ ارکان ایک دن مقرر کر لیں، اس دن صرف امن وامان کے حوالے سے ہی بات ہو گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے