اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دہشتگردی ناقابل برداشت، مل کر ایسے عناصر کا سدباب کریں گے: محسن نقوی

27 Aug 2024
27 Aug 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ہم مل کر ایسے عناصر کا سدباب کریں گے۔

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہاں آنے کا مطلب ہے ہم وزیراعلیٰ بلوچستان کی پشت پر کھڑے ہیں، بلوچستان کی صورتحال پر سب یکجا ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان جو بھی سپورٹ مانگ رہے ہیں ہم پورا تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ کل اور پرسوں ہوا ہم سب غمگین ہیں، ایسے دہشتگردی کے واقعات قابل برداشت نہیں ہیں، ہم مل کر ایسے عناصر کا سد باب کریں گے، جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں ڈرایا جائے گا ان کو جلد جواب ملے گا، دہشتگردوں نے چھپ کر حملہ کیا ہے، سامنے آ کر مقابلہ کرتے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی آپریشن کی ضرورت نہیں یہ ایک ایس ایچ او کی مار ہیں، دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا ہماری فورسز جانتی ہیں، شرپسند عناصر آدھا کلو میٹر کا انتخاب کرتے ہیں،چھپ کر حملہ کرتے ہیں اور بھاگ جاتے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ہمیں ان کے پیچھے جانا ہے جو ان کی پشت پر سب پلان کرتے ہیں، آئندہ دنوں میں دیکھیں گے ان کا سب کا بندوبست ہو گا۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پورے بلوچستان کی فضا سوگوار ہے، پورے بلوچستان کے لوگ دکھی ہیں، بربریت کے ساتھ معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یہاں آنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ہماری سوسائٹی میں رہ رہے ہیں، دہشتگرد ٹارگٹ کو ڈھونڈتے ہیں اور بسوں سے اتار کر مار دیتے ہیں، ہمیں ان کے خاتمے کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑی تو کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے