(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے رشتے کروانے کا شوق تھا، چھوٹی سی عمر میں اپنے ماموں کی شادی کروا دی تھی۔
حال ہی میں اپنے شو کے دوران مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے بتایا کہ میں کافی چھوٹی تھی جب میں لوگوں کی جوڑیاں بنا دیا کرتی تھی اور ان میں سے تین سے چار لوگوں کی آپس میں شادیاں بھی ہوئیں۔
میزبان نے کہا ہم اپارٹمنٹ میں رہتے تھے تو مجھے بچپن سے رشتے کروانے کا شوق تھا، میں امی کو کہتی تھی کہ دیکھیں امی اگر اس لڑکے کا اس لڑکی سے رشتہ ہو جائے تو کیسا رہے گا۔
ندا یاسر نے بتایا کہ میں بہت چھوٹی تھی تب میں نے اپنے ماموں کی شادی کروائی تھی، میری ممانی ہمارے پڑوس میں رہتی تھیں تو میں نے امی سے کہا یہ خاتون بہت اچھی اور مہربان ہیں آپ ماموں کے لیے انہیں دیکھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ میری امی نے ممانی کو کبھی دیکھا بھی نہیں تھا، میرے کہنے پر دیکھا اور رشتہ ہوگیا، کافی چھوٹی عمر میں میں نے رشتے جڑوا دیے۔
ندا کے مطابق انہوں نے چھوٹی عمر میں اپنے اپارٹمنٹ میں ہی تین چار رشتے کروا دیے تھے، میری عمر اس وقت شاید آٹھ، نو یا 10 برس تھی لیکن اب تک وہ چیزیں یاد ہیں۔