(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے سفید جوڑے میں دلکش اداؤں سے مداحوں کے دلوں کو موہ لیا۔
حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔
مذکورہ تصاویر میں مایا علی نے دلکش دامن والی سفید لانگ شرٹ کے ساتھ چوڑی دار پاجامہ زیب تن کررکھا ہے جس پر ہلکے گلابی دھاگے کا کام بنا ہوا ہے جبکہ شرٹ کے گلے پر شیشے ٹکے ہوئے ہیں۔
مایا علی نے لُک کو مزید دیسی بناتے ہوئے اورگینزا دوپٹہ اوڑھا ہوا ہے اور زلفوں کو باندھ رکھا ہے جبکہ کانوں میں پھول کی شکل والے حسین بندے بھی پہنے ہوئے ہیں ۔
اداکارہ نے اس موقع پر گہرا میک اپ کررکھا ہے جو ان کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے، تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیاجا رہا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں مداح محبتوں کی برسات کرتے نظر آرہے ہیں۔