اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بچے کیساتھ تصویر شیئر کرنے پر ریما کو ماں بننے کی مبارکبادیں

26 Aug 2024
26 Aug 2024

(ویب ڈیسک) ماضی کی مقبول اداکارہ ریما خان کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام پر نومولود بچے اور شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں دوبارہ ماں بننے کی مبارک باد پیش کردی۔

ریما خان نے نومولود بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے خوبصورت کیپشن بھی لکھا تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ مذکورہ بچہ ان کا ہی ہے یا کسی اور کا ہے۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ماں بننا زندگی کے بارے میں کسی کے بھی نقطہ نظر کو بدل سکتا ہے اور ماں بننے کے بعد زندگی صبر اور غیر مشروط محبت کا گہرا احساس پیش کرتی ہے۔

ریما خان کی جانب بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے وقت لاہور کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ پاکستان میں موجود ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان سے سوال کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دوبارہ ماں بننے کی مبارک باد بھی پیش کی۔

زیادہ تر صارفین نے سوالیہ انداز میں ان سے پوچھا کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے یا تیسرے بچے کی؟ ساتھ ہی انہوں نے ماشاء اللہ لکھتے ہوئے اداکارہ کو مبارک باد بھی پیش کی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے