اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہر روز کئی مرد مجھے شادی کی پیشکش کرتے ہیں: رابی پیرزادہ

26 Aug 2024
26 Aug 2024

(ویب ڈیسک) اسلام کیلئے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں کئی مرد شادی کی پیشکش کرتے ہیں۔

رابی پیرزادہ نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے شادی کی پیشکش اور ملک میں طلاق کی بڑھتی شرح سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

سابق گلوکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے روزانہ کی بنیاد پر شادی کے لئے بہت سارے پروپوزل موصول ہوتے ہیں، میری فاؤنڈیشن کے آٹھ سے دس فون نمبرز ہیں تو اگر آپ اُن نمبر پر آنے والے میسجز دیکھیں تو ہر دوسرے میسج میں کسی نہ کسی مرد نے مجھے شادی کی پیشکش کی ہوتی ہے۔

رابی پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ ہر دوسرے مرد کی جانب سے شادی کی پیشکش کی وجہ یہ ہے کہ آج کل کے مرد شوبز سے وابستہ گلیمرس لڑکیوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں لیکن میری نظر میں یہ غلط ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری مردوں سے گزارش ہے کہ وہ گلیمرس لڑکیوں کے بجائے اپنے اردگرد موجود سادہ لڑکیوں کے بارے میں سوچیں، وہ بھی خوبصورت ہیں جو شادی کی پیشکش کی منتظر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے