اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مرحوم عامر لیاقت ویڈیو کیس میں عدالت کا یاسر شامی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

24 Aug 2024
24 Aug 2024

(ویب ڈیسک) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مرحوم کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزم یاسر شامی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

رپورٹ کےمطابق کراچی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کی عدالت کے روبرو اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مرحوم کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزم یاسر شامی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

وکیل صفائی ساجد محبوب شیخ نے موقف دیا کہ یاسر شامی ابتدائی طور پر مقدمے میں ملزم نہیں تھا،مدعیہ دعا عامر نے اپنے پہلے بیان میں یاسر شامی کا نام نہیں لیا۔ مقدمے کے پہلے چالان میں بھی یاسر شامی کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ یاسر شامی کو اس کیس میں بلاوجہ ملوث کیا گیا ہے،میڈیا چینلز کو ریگولیٹ کرنے والے پیمرا نے بھی اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔

مدعیہ کی وکیل بشری اقبال نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملزم کی ضمانت منظور ہوئی تو پھر جس کا دل چاہئے گا دوسرے کی پگڑی اچھالے گا۔ مدعیہ نے اپنے پہلے بیان میں دانیہ، سلمیٰ سمیت ایک گینگ کا ذکر کیا تھا۔ یاسر شامی اسی گینگ کا حصہ ہے۔ کوئی قانون کسی بھی شخص کی نازیبا ویڈیو بلر کرکے بھی اپلوڈ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ملزم یاسر شامی اپنے ادارے کا کونٹینٹ ہیڈ ہے۔ یاسر شامی اس سارے وقوعہ کا مرکزی ملزم ہے، اسکی ضمانت منسوخ کی جائے۔عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے