24 Aug 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے گردن پر بنے ٹیٹو کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران احسن خان نے پاکستانی اداکاراؤں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام اداکاراؤں کا تعلق اچھے گھرانوں سے ہے، سب نے شوبز انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے کے لیے سخت محنت کی ہے۔احسن خان نے کہا کہ ہماری اداکارائیں اپنی بےمثال اداکاری سے دُنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہی ہیں، ہمیں تمام اداکاراؤں کی قدر اور عزت کرنی چاہیے۔
پروگرام میں احسن خان سے اُن کے ٹیٹو سے متعلق بھی سوال پوچھا گیا جس پر اداکار نے کہا کہ میں نے روحانیت کے طور پر اپنی گردن پر ٹیٹو بنوایا ہے۔احسن خان نے مزید کہا کہ میں اس ٹیٹو کا مطلب نہیں بتانا چاہتا لیکن صرف یہ کہوں گا کہ اس ٹیٹو کا تعلق روحانیت سے ہے۔