24 Aug 2024
(لاہور نیوز) بالی ووڈ اداکار اور فلمساز فرحان اختر نے انکشاف کیا ہے کہ شبانہ اعظمی سے شادی پر وہ اپنے والد جاوید اختر سے سخت ناراض تھے۔
یہ انکشاف انہوں نے ڈاکیومنٹری ’اینگری ینگ مین‘ کی ایک قسط میں کیا جو 1970 کی دہائی کے ہندی سنیما کے مشہور سکرین رائٹرز سلیم خان اور جاوید اختر کی فنی اور ذاتی زندگیوں پر مبنی ہے۔فرحان اختر کا کہنا تھا اس وقت وہ اپنے والد سے بہت ناراض تھے اور انہیں لگا کر والد نے دھوکا دیا ہے، والد کے ساتھ نارمل ہونے میں انہیں وقت لگا اور اس عمل میں شبانہ اعظمی نے اہم کردار ادا کیا۔