اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، میڈیکل ٹیم واپس روانہ

24 Aug 2024
24 Aug 2024

(لاہور نیوز) شوکت خانم ہسپتال کی میڈیکل ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔

اڈیالہ جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ مکمل کیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلاء نے 8 اگست کو طبی معائنے کی درخواست کی تھی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے اور رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا تھا۔

جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کچھ روز سے ٹِنٹس مرض کی شکایت ہے، ٹِنٹس مرض سے مریض کے کانوں میں سیٹیاں بجتی ہیں، سر بھاری ہوتا ہے، چکر  آنے لگتے ہیں، عمران خان کو اس سے قبل بھی یہ مرض ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈاکٹر  نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوائی تجویز کی تھی، عمران خان کے اپنے معالج نے سرکاری ڈاکٹر کی دوائی لینے سے روک دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے