24 Aug 2024
(لاہور نیوز) پولیس نے شاہدرہ سے 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈکیت میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔
خاتون کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسلحہ کے زور پر واردات کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان راہ چلتے شہری سے راستہ پوچھنے کے بہانے لوٹ مار کرتے، پولیس کی چیکنگ سے بچنے کے لیے شاطر ملزمہ اسلحہ اپنے پاس چھپا لیتی تھی۔ وارادت کے بعد ملزمہ لوٹا ہوا مال اور اسلحہ بھی پرس میں چھپا لیتی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 3 لاکھ روپے نقدی، 2 پستول اور 12 موبائل اور موٹر سائیکل برآمد کیا گیا ہے۔