24 Aug 2024
(لاہور نیوز) سیف سٹی اتھارٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر کی حاضر دماغی سے شاہراہوں پر شہریوں سے قیمتی اشیاء لوٹنے والے ڈاکواچھرہ سے گرفتار کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے لائیو ٹریک کرتے ہوئے موبائل سنیچرز کو حوالات پہنچا دیا۔ سیف سٹی آفیسر نے کیمروں کی لائیو سرویلنس کے دوران ایک مشکوک سرگرمی مانیٹر کی۔ جس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو نوجوان گھومتے پھرتے گھات لگا رہے تھے۔ ٹارگٹ نظر آنے پردونوں موٹر سائیکل سواروں نے چند لمحوں میں شہری سے قیمتی موبائل چھین لیا۔
سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے تمام شواہد متعلقہ پولیس کو فراہم کئے سیف سٹی کے فراہم کردہ شواہد کی بنیاد پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔