اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بحیثیت عورت خود کو پاکستان میں محفوظ نہیں سمجھتی: آمنہ الیاس

24 Aug 2024
24 Aug 2024

(ویب ڈیسک) معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ بحیثیت عورت خود کو پاکستان میں محفوظ نہیں سمجھتی۔

طویل عرصے کے انتظار کے بعد اداکار عفان وحید اور آمنہ الیاس کی رومانوی کامیڈی فلم ’مستانی‘ ملک بھر میں ریلیز ہوگئی ہے۔

صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر فلم مستانی کی مرکزی اداکارہ آمنہ الیاس نے فلم کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں بھرپور مزاح اور رومانوی کہانی کے ساتھ ساتھ تھرل بھی ہے جبکہ میرے کردار کا نام عالیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس کردار سے بہت سیکھا ہے کیونکہ عالیہ ایک ایسی لڑکی ہے جس نے زندگی میں دکھ تکلیف نہیں دیکھی اور کچھ کرنا چاہتی ہے اسی لیے وہ ہر چیز کو ایک الگ انداز سے دیکھتی ہے۔

پاکستان اور بھارت میں خواتین پر تشدد، ریپ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت عورت میں اپنے آپ کو اس ملک میں محفوظ نہیں سمجھتی، خدا نخواستہ کل اگر میرے ساتھ کچھ غلط ہوتا ہے اور سامنے والا اگر پاور فل ہوا تو مجھے ڈر لگتا ہے کیونکہ قانون ان لوگوں کیلئے نہیں ہے جو پاور فل ہیں۔

اداکارہ نے نور مقدم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کو ہراساں کرنے والے جیل میں سکون سے بیٹھے ہیں ان کو تاریخوں پر تاریخیں مل رہی ہیں، ہمارے سسٹم اور قانون کو بہترکرنے کی ضرورت ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے