اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عدنان صدیقی پر سنجے دت کا کردار چرانے کا الزام،اداکار کا وضاحتی بیان سامنے آگیا

23 Aug 2024
23 Aug 2024

(ویب ڈیسک) سینئر اداکار عدنان صدیقی نے ڈرامہ سیریل ‘جینٹلمین’ کے لیے بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سنجے دت کا مشہور کردار ‘رگھو’ چُرانے کے الزام پر وضاحت دے دی۔

رپورٹ کے مطابق عدنان صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ایک روز میں، ہمایوں سعید اور ثناء شاہنواز ساتھ بیٹھے تھے، ہم گفتگو کررہے تھے کہ ڈرامے میں ‘رحمتی’ کا حلیہ کیسا ہونا چاہیے؟اُس کی ظاہری شخصیت کیسی ہوگی؟

عدنان صدیقی نے کہا کہ اسی دوران، مجھے اپنا ایک دوست یاد آیا جو بالکل رحمتی جیسا نظر آتا ہے، وہ تمباکو کھاتا ہے، آنکھوں میں سُرما لگاتا ہے اور گلے میں چین اور انگوٹھی وغیرہ بھی پہنتا ہے۔اداکار نے کہا کہ میں نے اپنے دوست کے لُکس سے متاثر ہوکر ‘رحمتی’ کی ظاہری شخصیت ایسی بنائی یعنی میں نے اس کردار کے لیے اپنے دوست کو نقل کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ‘رحمتی’ کا لُک بھارتی ہیرو کے کردار کی کاپی ہے، اب میں اس بارے میں کیا کہوں؟ لیکن یہ بہت اچھی بات ہے کہ میرے کام کو اچھے کام سے ہی ملایا جارہا ہے۔

عدنان صدیقی نے مزید کہا کہ میں نے ہرگز بالی ووڈ اسٹار کا کردار کاپی کرنے کی کوشش نہیں کی تھی لیکن اگر ایسا ہوگیا ہے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے کیونکہ یہ محض ایک کردار ہے اور اس کا کوئی کاپی رائٹس نہیں ہوتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے