اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مریم نور کے گھر ’نائل اسماعیل‘ کی آمد

23 Aug 2024
23 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت ماڈل و اداکارہ مریم نور کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا اعلان انہوں نے انسٹا گرام پر کیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی چند دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی پیدائش سے مداحوں کو آگاہ کیا اور اس کا نام بھی بتا دیا۔

اداکارہ نے انسٹا پوسٹ میں بچے کی پیدائش سے قبل کروایا گیا فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے سفید میکسی زیب تن کر رکھی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تصاویر میں اداکارہ جاذب نظر آ رہی ہیں، انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ اس خوش خبری کو شیئر کرتے ہوئے بیٹے کا نام بھی بتایا۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میرے باغ کا سب سے قیمتی پھول کھل گیا ہے، ہم اپنے اس چھوٹے اور پیارے بیٹے کو خوش آمدید کہتے ہیں جس کا نام ’نائل اسماعیل‘ ہے۔

اداکارہ نے اپنے اہل خانہ اور چاہنے والوں کی انسٹا سٹوریز کو بھی ری شیئر کیا ہے جن میں اداکارہ کو ہسپتال میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں ان کے ننھے بیٹے کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

انسٹا پوسٹ میں انہوں نے بیٹے کی نعمت ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا ہے جبکہ مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے اداکارہ اور ان کے اہل خانہ کے لئے مبارک باد، دعاؤں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے