اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سکول ٹائم اور چھٹی کے اوقات میں ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات

22 Aug 2024
22 Aug 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سکول و کالجز کے باہر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے سکول ٹائم اور چھٹی کے اوقات میں اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سکول و کالجز کے اوقات میں ٹریفک کے موثر بہاؤ کے لئے مصروف اور اہم شاہراہوں پر واقع 2 سو سے زائد سکولوں کے باہر وارڈنز تعینات کر دیئے ہیں۔

شہر کی مصروف شاہراہوں پر 100 اضافی ٹریفک ریسپانس یونٹ و پٹرولنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں جبکہ عمارہ اطہر نے سکول ٹائم اور چھٹی کے اوقات میں سرکل افسران کو خود فیلڈ میں رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ،  مین بلیوارڈ گلبرگ پر اضافی پٹرولنگ افسران تعینات ہیں جبکہ علاقہ اقبال روڈ، وحدت روڈ، مولانا شوکت علی روڈ، کینال روڈ پر بھی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور نے اپنے ویڈیو بیان میں سرکل افسران کو سکول و کالج انتظامیہ سے میٹنگ کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ چھٹی کے اوقات میں صرف ایک لائن میں پارکنگ کی اجازت ہوگی، ڈبل پارکنگ کی صورت میں کارروائی کی جائے۔

عمارہ اطہر نے سکول و کالجز کے باہر ریڑھی اور ٹھیلے لگانے سے سختی کے ساتھ منع کر دیا ہے اور ایجوکیشن یونٹ کو ٹریفک سکاؤٹس پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ سکول و کالجز، یونیورسٹیز میں روڈ سیفٹی لیکچرز کا شیڈول مرتب کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے