اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عرس کی تقریبات، ایس پی سٹی کا داتا دربار کے گردونواح کا دورہ

22 Aug 2024
22 Aug 2024

(ویب ڈیسک) حضرت داتا علی ہجویریؒ کے عرس مبارک کی تقریبات کی فول پروف سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے دربار کے گردونواح کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی حافظ عبیداللہ ، ایس ایچ او داتا دربار سمیت دیگر افسران بھی ایس پی سٹی کے ہمراہ تھے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی نے داتا دربار عرس کی تقریبات، دودھ کی سبیل اور دیگر انتظامات کو چیک کیا، اہم پوائنٹس کا جائزہ لیا اور تمام داخلی اور خارجی راستوں کا معائنہ کیا ۔

ایس پی سٹی نے کہا کہ داتا دربار عرس مبارک کی تقریبات کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی، عرس کے دوران بلند عمارتوں پر اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ داتا دربار روٹ کے گرد و نواح میں کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، آنے والے تمام زائرین کو تین درجاتی حصار سے سخت چیکنگ کے بعد میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا مزید کہنا تھا کہ دور دراز سے آنے والے زائرین کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے