اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سجل علی کی پرابھاس کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

21 Aug 2024
21 Aug 2024

(ویب ڈیسک) بھارتی ہدایتکار ہنو راگھوا پوڑی نے سجل علی کی سُپر اسٹار پرابھاس کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

گزشتہ کچھ دنوں سے بالی ووڈ انڈسٹری میں یہ خبریں گرم ہیں کہ شہرہ آفاق پاکستانی اداکارہ سجل علی بھارتی سُپر اسٹار پرابھاس کے ساتھ ایک رومانوی فلم میں نظر آئیں گی۔اس حوالے سے بھارتی ویب سائٹ فلم فیئر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ سجل علی نئی آنے والی فلم ‘فوجی’ میں پرابھاس کے ہمراہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا پر گردش کرتی اس خبر پر فلم ‘فوجی’ کے ہدایتکار ہنو راگھوا پوڑی کا ردعمل سامنے آگیا ہے جس کے بعد سجل علی اور پرابھاس کے مداح مایوس ہوگئے ہیں۔

ہدایتکار ہنو راگھوا پوڑی نے سجل اور پرابھاس کی ایک ساتھ فلم میں کام کرنے سے متعلق خبر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر غلط ہے۔

واضح رہے کہ سجل علی سال 2017 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’موم اِن انڈیا‘ میں آئیکونک بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار کرچکی ہیں، اس فلم میں عدنان صدیقی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے