اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ نادیہ افگن کا مستقبل میں خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کرنے سے انکار

21 Aug 2024
21 Aug 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ افگن کی جانب سے مستقبل میں خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا گیا۔

رپورٹ کےمطابق نادیہ افگن نے ایک مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی نجی زندگی سمیت کیریئر سے متعلق گفتگو کی۔میزبان نے نادیہ افگن سے سوال کیا کہ آپ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کس کے ساتھ کبھی کام نہیں کرنا چاہتیں؟

سوال کا جواب دینے سے قبل نادیہ افگن نے کہا کہ مجھ سے جب بھی کسی شو میں اس طرح کا کوئی سوال کیا جاتا ہے تو میں فوری  بلاجھجک جواب دیتی ہوں جس پر مجھ سے سینئر اداکارائیں کہتی ہیں کہ ایسے جواب دینے سے گریز کیا کرو۔

اداکارہ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی خلیل صاحب کے ساتھ کام نہیں کیا اور نہ ہی کبھی مستقبل میں اُن کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے